گوجرانوالہ میں بس فلائی اوور سےگرگئی ، 8 افراد زخمی

گوجرانوالہ میں گزشتہ رات ایک مسافر بس فلائی اوور سےگرنے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بس کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیزرفتاری کے باعث بس کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں بس فلائی اوور سے نیچے جا گری ۔ حادثے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اورپولیس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔