صدر کا معاشرے سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کو مزید مستحکم کرنے پرزور
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں صدرڈاکٹرعارف سے ملاقات کی اور انہیں ادارے کی گزشتہ سال کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے نیب کی کارکردگی کے بارے میں صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے گزشتہ سال 141ارب روپے سے زائد رقم وصول کرائی۔ صدر نے بیورو کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔