کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں کا جائزہ

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس میں خطے کی سلامتی کی صورتحال، پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاری، ترقیاتی منصوبوں اور دوسرے اہم امور کا جائزہ لیاگیا۔ کانفرنس کی صدارت جمعرات کے روزاسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کی۔ پاک بحریہ کے سربراہ کو بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیاگیا۔