وزیراعظم کی یکساں نصاب تشکیل دینے اور نفاذ کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے یکساں نصاب تشکیل دینے اور اس کے نفاذ کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ ملک میں تعلیمی تفریق کا خاتمہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں تعلیمی نظام میں اصلاحات اور اس ضمن میں حکومتی ایجنڈے کو آگے لے جانے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے مدارس کے ساتھ طے شدہ لائحہ عمل کو نافذ کرنے کی کوششوں کو بھی تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ مدارس کو قومی دھارے میں لایا جاسکے۔