حکومت نے پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے ویزا میعاد میں 31اگست تک توسیع کر دی

حکومت نے پاکستان میں مقیم غیر ملکی باشندوں کے ہر طرح کے ویزوں کی میعادمیں اس سال 31اگست تک مزید توسیع کی ہے۔آج وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ کوروناوائرس کی وباء کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق گزشتہ پندرہ مارچ سے ابتک زائد المیعاد تمام ویزوں پر ہوگا۔