پرائیویٹ لیبز میں کورونا ٹیسٹ کی یکساں قیمت مقرر کرنے کا حکم

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پرائیویٹ لیبارٹریز میں کورونا ٹیسٹ کے مختلف نرخوں کا نوٹس لے لیا اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام پرائیویٹ لیبز میں کورونا ٹیسٹ کی یکساں قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی پنجاب نے وزیرصحت اور سیکرٹری صحت کو اس ضمن میں ہدایات بھی جاری کردیں۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے فوری طورپر اس ضمن میں اقدامات اٹھائیں اور صوبے کی تمام پرائیویٹ لیبز میں کورونا ٹیسٹ کی یکساں قیمت کو یقینی بنائیں۔