لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب
پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر قابض بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔بدھ کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب آزاد جموں و کشمیر کے دو مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی شیلنگ سے تین نوجوانوں اور ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوگیا تھا۔