کورونا کے مریضوں کی جان بچانے والی دوا ‘ڈیکسا میتھازون’ کی فروخت کیلئے شرائط عائد
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے ڈیکسا میتھازون کی فروخت کیلئے شرائط عائد کر دیں ، وزارت قومی صحت نے اسلام آباد کی فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ڈیکسا میتھازون صرف ڈاکٹری نسخہ لانےوالے مریض کو دی جائے اور ڈاکٹری نسخے کے بغیر ڈیکسا میتھازون فروخت نہ کی جائے، فارمیسز ڈیکسا میتھازون کی فروخت کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھیں، میڈیکل اسٹورہر گاہک سےڈاکٹر نسخے کی کاپی بطورریکارڈپاس رکھیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈیکسا میتھازون کی قلت کی اطلاعات ہیں، ڈسٹریبیوٹرز،فارمیسز، ڈیکسا میتھازون کی دستیابی یقینی بنائیں، ڈریپ نے ڈیکسا میتھازون کی مخصوص قیمت مقرر کررکھی ہے، دوا کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت ممنوع و جرم ہے۔