قومی اسمبلی،میر محمد خان جمالی کی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے پر حکومت کی تحسین

قومی اسمبلی نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں اپنا اجلاس پھر شروع کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری رکھی۔ نوید قمر نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے ٹیکس وصولی اور مجموعی ملکی پیداوار کی ترقی سمیت غیر حقیقی اہداف مقرر کئے ہیں۔ میر محمد خان جمالی نے آج قومی اسمبلی میں بعد از بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے پر حکومت کو سراہا۔ محسن داوڑ نے کہا کہ قبائلی ضلعوں کو ترقیاتی فنڈز میں ان کا حصہ دیا جائیگا۔ لال چند نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تھرپار کر کے لوگوں کو احساس پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈز اور نقدد امداد فراہم کی ہے۔