حکومت خیبرپختونخوا میں ضم کردہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانا چاہتی ہے،اسد عمر

منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا میں ضم کئے گئے اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانا چاہتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضم کئے گئے اضلاع کی ترقی کیلئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام برائے 2020-21 میں وافر فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ اسد عمر نے چشمہ رائیٹ بنک کنال کے قابل عمل ہونے کے جائزہ کا عمل بھی تیز کرنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے تعطل کا شکار یہ منصوبہ صوبے میں زرعی ترقی کیلئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی عالمی وباء کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر خوراک میں خود کفالت اور تحفظ خوراک بھی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس منصوبے کی جلد تکمیل وقت کا تقاضا ہے۔