حکومت کا تجارت کیلئے تفتان سرحد کھولنے کا فیصلہ
حکومت نے ہفتے کےساتوں روز تجارت کےلئے تفتان سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے دوران احتیاطی تدابیر اور ضابطہ کار کو یقینی بنایا جائے گا۔