کراچی میں کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں 14 روز کا لاک ڈاؤن نافذ
کراچی میں زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا جو 2 جولائی تک جاری رہے گا۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطبق جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا وہاں کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے۔آج شام 7 بجے سے ان علاقوں میں غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے پر پابندی عائد ہوچکی ہے، ضروری کام سے نکلنے والوں کو ماسک لگانا لازمی ہوگا، فاصلہ رکھنا ہوگا، تجارتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی البتہ کھانے پینے کے سامان کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز شام 7 بجے تک کھولے جا سکیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھر سے صرف ایک فرد کو سامان کی خریداری کیلئے باہر جانے کی اجازت ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔