کمشنر کراچی نے شہر میں کرونا کے پیش نظر سخت لاک ڈاون کا اعلان کردیا
کمشنر کراچی نے شہر میں کرونا کے پیش نظر سخت لاک ڈاون کا اعلان کردیا سخت لاک ڈاون ان علاقوں میں ہوگا جہاں کرونا کے مریضوں کے تعداد زیادہ ہے شہر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کرونا ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرکے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی تھی کمشنر کراچی نے ان تمام علاقوں کو پندرہ روز کے لیے سیل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ضلع کورنگی میں لانڈھی ٹاون، شاہ فیصل ٹاون، ملیر اور کورنگی ٹاون شامل ضلع کورنگی کی یو سی ایک میں مومن آباد، جعفر باغ، ماڈل کالونی اور مومن آباد شامل ضلع کورنگی میں یو سی دو مخدوم بلاول، قیوم آباد اے اور بی ایریا، ناصر کالونی، پی اینڈ ٹی کالونی اور دار اسلام شامل ضلع کورنگی کی یو سی سات الفلاح،ملت ٹاون اور ملیر ہالٹ شامل ضلع کورنگی یو سی نو میں سول ایوی ایشن کالونی، کینٹ بازار، اولڈ اقبال آباد، عوامی کالونی اور پاور ہاؤس کے علاقے شامل ضلع جنوبی میں پانچ یونین کاؤنسل کو سیل کیا جائے گا ضلع جنوبی میں کھارادر، صدر، لیاری، کراچی کینٹ اور ڈیفنس کے علاقے شامل ضلع جنوبی کینٹ کی یونین کاؤنسل میں بزٹہ لائن اور ڈولی کھاتہ میں لاک ڈاون سخت کیا جائے گا یونین کاؤنسل کھارادر میں لی مارکیٹ، یونین کاؤنسل صدر میں برنس روڈ ، اردو بازار، میں صدر اور ایم اے جناح روڈ شامل یونین کاؤنسل لیاری میں آگرا تاج ٹو اور بہار کالونی شامل ڈیفنس میں خیابان بدر اور خیابان محافظ شامل ضلع شرقی میں سترہ یونین کاؤنسلز میں لاک ڈاون کیا جائے گا، محمد علی سوسائٹی،بہادر آباد،عیسی نگری، میں اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ، گلشن اقبال،صفورا گوٹھ،عسکری فور،گلستان جوہر بلاک تیرہ،پی ای سی ایچ ایس بلاک دو اور چھ شامل بلتی محلہ،مارٹن کوارٹر،فاطمہ جناح کالونی بھی ضلع شرقی میں شامل ین ہٹی،جہانگیر روڈ ایک اور دو نمبر، سولجر بازار اور نمائش کے علاقے شامل ضلع غربی کے چھ علاقوں میں لاک ڈاون سخت کیا جائے گا سونگل، اسلام نگر، سعید آباد، میٹروویل، فرنٹیئر کالونی اور غازی آباد شامل ضلع ملیر کی چھ یونین کاؤنسل میں دو درجن سے زائد علاقے شامل ضلع ملیر میں جعفر تیار، کیٹل کالونی، گلشن حدید، مظفرآباد، داؤد چورنگی اور قائد آباد شامل ضلع وسطی میں گلبرگ اور ناتھ کراچی میں سخت لاک ڈاون کیا جائے گا ضلع وسطی میں جوہر آباد کی مختلف گلیاں، انار کلی مارکیٹ، باب غازی اپارٹمنٹ اور نارتھ کراچی سیکٹر الیون ای شامل ہیں لاک ڈاون سخت کئے گئے علاقے میں بغیر ماسک کے اندر اور باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی علاقے میں آنے اور جانے والوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی گھر کے صرف ایک فرد کو باہر شناختی کارڈ دکھا کر خریداری کرنے کی اجازت ہوگی کسی قسم کی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی مریض کے ساتھ صرف ایک تیماردار باہر جانے دیا جائے گا بغیر وجہ کے گھر سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی سخت لاک ڈاؤن کے دوران گورسری اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام کاروبار بند رہے گا متاثرہ علاقوں میں انڈسٹری بھی بند رہیں گی متاثرہ علاقوں ہوٹلز رسیٹورنٹ سے ٹیک آوے اور فوڈ ڈلیوری بھی بند ہوگی دو جولائی تک پندرہ دل کے لئے شام سات سے لاک ڈاون پر عمل درآمد شروع ہوگا ڈپٹی کمشنرز کی ذمہ داری ہوگی کے لاک ڈاون پر عمل درآمد کروائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کئ جائے گی۔