چند ہفتے اہم ہیں حکومت اور عوام مل کر مقابلہ کریں، اسدعمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ چند ہفتے اہم ہیں حکومت اور عوام مل کرمقابلہ کریں گے، کورونا کے خلاف وفاق،صوبے اور تمام جماعتیں ایک پیج پرہیں۔ این سی او سی میٹنگ کے بعد پریس بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ حکومتی ایس اوپیزپر ذمہ داری کے ساتھ عملدرآمد کیاجائے، لاک ڈاؤن اوراسمارٹ لاک ڈاؤن پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ اسدعمر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی بنیادپر جو معلومات ملی تھی وہ صوبوں کوپہنچادی گئی ہیں،صوبوں کوجو معلومات دی گئی ہیں ان پرایک دودن میں عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ صحت کی سہولتوں کوبڑھایاجارہاہے،ترجیحی بنیادوں پرکام کیا جا رہا ہے، اسپتالوں کوآکسیجن مہیاکرنا اہم ہے اس حوالے سے صوبوں کے ساتھ کام ہو رہا ہے، اسپتالوں میں بیڈزکی تعدادبڑھائی جارہی ہے اور اسپتالوں کےعملےسےمتعلق بھی حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔