لیگ اسپنر راشد خان کی والدہ انتقال کرگئیں

کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی۔ لیگ اسپنر راشد خان کا کہنا تھا کہ آپ میرے لیے سب کچھ تھیں، میری ماں میرا آپ کے سوا کوئی گھر نہیں تھا، یقین نہیں کرسکتا کہ آپ اب میرے ساتھ نہیں رہیں گی، ہم آپ سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے۔