پشاور۔۔ برف کے کارخانوں میں گندے پانی کااستعمال،6یونٹ سیل
پشاور:- خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کوہاٹ روڈ پشاور میںغیر معیاری برف تیار کرنے والے کارخانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے برف کے کارخانوں میں گندے پانی کا استعمال کرنے پر6 یونٹ سیل کردیئے۔انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر برف کے کارخانوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب پڑے تھے اورفیکٹری کاپانی انسانی صحت کے لئے غیر موزوں پایا گیا۔ برف کے سیلزمیں حشرات بھی پائے گئے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں رات گئے ٹینکر سے 2000 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ برآمدکر کے موقع پر ضائع کردیا جبکہ کوہاٹ میں ہنگو بائی پاس روڈ پر ہول سیل ڈیلر سے 500 لیٹر جعلی مشروبات برآمد کئے ۔انتظامیہ نے دکان کو سیل کر کے مالکان کوحراست میں لے لیا۔دوسری جانب حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر یونیورسٹی روڈ پشاور پر ایک ہوٹل سیل کردیا گیا۔