پیپلز پارٹی کاشہیدمحترمہ بینظیربھٹوکی سالگرہ بھرپوراندازمیں منانے کافیصلہ
پشاو :- پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ بھرپوراندازمیں منانے کا فیصلہ کر لیا ۔پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 21 جون کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ شہید بی بی کی سالگرہ تقاریب صوبہ بھر میں تحصیل کی سطح منائیں گے۔صوبہ بھر کے تمام ڈویژن اضلاع ذیلی تنظیموں کو شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریبات منعقد کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔صوبائی کابینہ ، ڈویژن ، ضلعی ونگز عہدیدار اور جیالے تیاریاں شروع کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سالگرہ مرکزی تقریب صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوگی۔