سرگودھا، خوشاب،میانوالی اور بھکر کے ویکسی نیشن سنٹرزکی کارکردگی غیر تسلی بخش
سرگودھا، خوشاب،میانوالی اور بھکر میں قائم 12ویکسی نیشن سنٹروں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز و سی ای اوز ہیلتھ کو فور ی اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سرگودھا ڈویژن میں بھی کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے جس کیلئے درجنوں سنٹرز قائم کئے گئے ،ڈی جی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اسلام آباد کی ہدایت پرمانیٹرنگ کے دوران ٹی ایچ کیوز بھیرہ،ساہی وال، کوٹمومن، شاہ پور،قائد آباد،عیسیٰ خیل، پپلاں، دریا خان، کلور کوٹ،ٹی بی ہسپتال سرگودھا اور ڈپٹی ڈی ایچ او آفس نورپور تھل قائم خصوصی سینٹروں پر ویکسی نیشن کے عمل کی شرح غیر تسلی بخش پائی گئی،جس پرکمشنر سرگودھا نے تشویش کا اظہار کیا جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سرگودھا ڈویژن نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ہیلتھ کو متذکرہ سنٹروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ ناقص کارکردگی اور کم شرح کی وجوہات ارسال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔