ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ: امریکی ڈالر 208 روپے 75 پیسے کا ہوگیا
تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔رواں ماہ کے پہلے 17 دنوں میں ہی ڈالر کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، آج انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 208 روپے 75 پیسے ہے۔انٹر بینک میں آج کے کاروباری دن میں ڈالر کی قدر میں 1 روپیہ 8 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 208 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔