سری لنکا :ایندھن کی شدید قلت، سرکاری دفاتر اورسکولوں کی بندش کا اعلان
ایندھن کی کمی کے باعث حکام نے سری لنکا میں سرکاری دفاتر اور اسکولوں کو آئندہ دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایندھن کی قلت کے باعث ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گئی اور حکام کو ملازمین کی قلت کا سامنا ہے جب کہ وہ ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ وزارت پبلک ایڈمنسٹریٹر نے تمام محکموں، سرکاری اداروں، اور لوکل کونسلز کو پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کے سبب پیر سے اسکیٹلن سروسز (ضروری عملہ بلانا)برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔وزارت نے حکم نامے میں کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ نجی گاڑیوں کے انتظامات کی کمی کے سبب انہوں نے دفاتر میں صرف ضروری عملہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکا میں دفاتر اور سکولوں کی بندش کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب صرف ایک دن قبل ہی اقوام متحدہ نے ہزاروں حاملہ خواتین کو کھانا دیا تھا کیونکہ وہ خوراک کی قلت کا شکار تھیں۔