سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بازار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ
لاہور : سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بازار رات نو بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، تاہم ریسٹورنٹ اورہوٹل جلد بند کرنے پر غور جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد پنجاب میں بھی بجلی بچت پلان پر عمل کا فیصلہ کرلیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سے پنجاب میں بجلی بچت پلان پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پنجاب بھرمیں بازارجلد کھولے جائیں گے اور رات 9 بجے بند ہو جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ فارمیسی ،بیکری ،پیٹرول پمپس کو استثنیٰ حاصل ہوگا تاہم ریسٹورنٹ اورہوٹل جلد بند کرنے پر غور جاری ہے ، پہلے مرحلے میں پابندی 2ماہ کےلیےہو گی ، جولائی اور اگست کے بعد مزید فیصلہ ہو گا۔