وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور قوم کو مبارکبادی ہے وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ، وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، تمام حکومتی اداروں، شخصیات اور متعلقہ ٹیم کو مبارک دیتا ہوں۔ آپ سب کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں۔ وزیراعظم نے وزیر مملکت حناربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیٹف سے متعلق تشکیل کردہ بنیادی سیل اس میں شامل فوجی اور سول قیادت اور ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، یہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے جو مسلسل اس قومی کاوش کے لئے کام کر رہے تھے۔