چولستان میں بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کی فراہمی پانچ روز سے معطل
عباسیہ فیڈرکے چولستان میں بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل پانچ روز گزرنے کے باوجود ٹرانسفارمر اور بجلی کے کھمبے نہیں لگاے جا سکے عوام سخت مشکلات کا شکار،تفصیل کے مطابق چولستان کے چکوک 200,201.198,199,216میں بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمرگرنے سے گزشتہ پانچ روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے ،عباسیہ فیڈرکوپانچ روزگزرنے کے باوجوددرست نہیں کیا جا سکا،بجلی کی عدم فراہمی کے نتیجہ میں عوام کو سخت گرمی میں پانی ودیگرامورکے لئے سخت مشکلات کا سامنا ہے ،واپڈاسب ڈویژن فیروزہ کے حکام کو متعدد بار آگاہ کرنے کے باوجود گرے کھمبوں اورٹرانسفامرکودرست نہیں کیا گیا عوامی سماجی حلقوں نے ایکیسن واپڈاڈویژن لیاقت پور ایس ای سرکل رحیم یارخان اور چیف ایگزیکٹومیپکوملتان سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے