پاکستان کو افغانستان میں عبادت گاہوں پر حالیہ حملوں کے سلسلے پر شدید تشویش ہے، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گردوارہ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں عبادت گاہوں پر حالیہ حملوں کے سلسلے پر شدید تشویش ہے، مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے والی یہ کاررائیاں نفرت انگیز ہیں۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کابل میں سکھوں کے گوردوارے پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ املاک کو نقصان پہنچا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں عبادت گاہوں پر دہشت گردانہ حملوں کے حالیہ سلسلے پر شدید تشویش ہے۔گزشتہ روز دہشت گردوں نے قندوز میں امام صاحب مسجد کو نشانہ بنایا،جس میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے