سینیگال میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ آج ہورہی ہے۔
سینیگال کے موجودہ صدر عبدالئی واد کو صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں ملک کے سابق وزیراعظم مکی سال سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ دارالحکومت ڈاکارمیں پولنگ کے لئے لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں،انتخابات میں چھ ہزارتین سو سترسرکاری ملازمین بھی حصہ لے رہے ہیں،جن میں سے انیس سو اپنا حق رائے دہی پہلے مرحلے میں استعمال کرچکے ہیں،سینیگال میں ہونے والے انتخابات کوملکی اور غیر ملکی تجزیہ کار مانیٹر کر رہے ہیں۔