اپر اورکزئی ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ خیبر ایجنسی میں دو کالعدم تنظیموں کے درمیان جھڑپ نے تیس افراد کی جان لے لی۔

اپراورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کا شدت پسندوں کیخلاف آپریشن جاری ہے. تازہ کارروائی میں جیٹ طیاروں نے ماموزئی میں شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں آٹھ شدت پسند ہلاک اور ان کے تین مرکز تباہ ہوگئے . دوسری جانب خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ میں دو کالعدم تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا. جھڑپ میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس میں تیس افراد ہلاک ہوگئے . ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری جھڑپوں میں دوسو کے قریب افراد مارے جاچکے ہیں۔