انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے ہیرو اور سابق ایئر کموڈور محمد محمود عالم کراچی میں اٹھہتربرس کی عمر میں انتقال کرگئے.
ایم ایم عالم سانس کےعارضے میں مبتلا ہونے کے باعث فوجی اسپتال میں زیر علاج تھے. ان کے انتقال کی خبرسن کر عزیز واقارب ، پاک فوج کے افسروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی. پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے ایم ایم عالم کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک کیلئے بڑا نقصان قراردیا .ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملک وقوم کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ایم ایم عالم کی نماز جنازہ آج پی اے ایف بیس مسرور میں ادا کی جائے گی.مرحوم نے سوگواران میں تین بھائی اورایک بہن چھوڑی ہے.