پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ سےمتعلق اپوزیشن نے بھی ناموں کا اعلان کردیا ہے

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو سابق سٹی ناظم میاں عامر،عاصمہ جہانگیر اور سابق چیف سیکریٹری پنجاب حفیظ رندھاوا کے نام نگران وزیراعلیٰ کےلیے بھجوائے ہیں پیپلزپارٹی نے اس سلسلے میں مسلم لیگ قاف سے مشاورت بھی کی تھی ،اور ق لیگ نے حفیظ رندھاوا اور ماہرقانون زاہد بخاری کانام تجویز کیا تھا پنجاب حکومت پہلے ہی نگران وزیراعلیٰ کےلیے جسٹس ریٹائرڈ عامررضا اور سابق بیوروکریٹ خواجہ ظہیر کانام فائنل کرچکی ہے حیرت انگیز طور پر اس مرتبہ وفاق اورصوبوں میں نگران وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کے لیے جونام سامنے آئے ہیں ان میں اکثریت سابق ججوں کی ہے ،مسلم لیگ نون نے ابتدا میں نگران وزیراعظم کےلیے جسٹس ریٹائرڈ ناصراسلم زاہد اور جسٹس ریٹائرڈ میاں شاکراللہ جان کا نام تجویز کیا تھا خیبرپختونخواہ میں بھی نگران وزیراعلیٰ کےلیے جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کونامزد کیا گیا ہے جب کہ پنجاب میں مسلم لیگ نون اور قاف کی جانب سے جونام سامنے آئے ہیں،،ان میں دو سابق جج ہیں ان میں اتفاق رائے کس نام پرہوگا یہ تو وقت بتائے گا لیکن ایک بات مسلمہ نظرآتی ہے کہ عدلیہ اور ججوں پرتمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد ہے