چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائر فخرالدین جی ابراہیم کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں عام انتخابات کی تیاری اورکراچی کی حلقہ بندیوں سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا.

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کے علاوہ سینئر افسران نے شرکت کی اجلاس میں مئی میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں انتخابی فہرستوں، پولنگ عملے کی تربیت،بیلٹ باکسز،کراچی کی حلقہ بندیوں اور پولنگ عملے کی تعیناتی سمیت تمام امور کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے افسران، چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کے لیے کی گئی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی