آصف زرداری سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اورآزاد سینیٹرزنے اپوزیشن لیڈرکے لیے شیری رحمان کی حمایت کردی
سابق صدرآصف زرداری ایوان بالا میں پیپلزپارٹی کا اپوزیشن لیڈرلانے کیلئے سرگرم ہوگئے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آزاد سینیٹرزکے ہمراہ بلاول ہاؤس میں آصف زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوے والا بھی موجود تھے،،ملاقات میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان کو بنانے پرغورکیا گیا،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور آزاد سینیٹرزنے اپوزیشن لیڈرکے لیے شیری رحمان کی حمایت کردی۔آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل کرلی ہےجس طرح چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کو کامیاب کرایا اس طرح قائد حزب اختلاف بھی ہمارا ہی ہوگا لیکن پھربھی تمام سیاسی پارٹیوں سے مذاکرات کریں گے،صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے پرپیپلزپارٹی سمیت دیگرساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ وہ ایوان بالا میں رضا ربانی کی روایات کوبرقراررکھیں گے۔سینیٹ میں ایسی قانون سازی کریں گے جس سے تاریخ رقم ہوگی