نواز شریف پر جوتا پھینکنا ملزمان کو مہنگا پڑگیا، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل کرلی گئی
لاہورکی کینٹ کچہری کےجوڈیشل مجسٹریٹ طلعت محمودنے کیس کی سماعت کی،،عدالتی حکم پرتھانہ قلعہ گجرسنگھ پولیس کی جانب سےعدالت میں مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا گیا،، سرکاری وکیل نےعدالت کوبتایا کہ مقدمےمیں دہشت گردی کی دفعات کو شامل کردیاگیا ہے،،دہشت گردی کی دفعات شامل ہونے کے بعد درخواست ضمانت پرسماعت کا جوڈیشل مجسٹریٹ کواختیار نہیں،،ملزمان کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ ختم نبوت میں قانون کی تبدیلی کےخلاف نوازشریف کوجوتا مارا،،ملزمان کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت نمٹاتے ہوئے ملزمان کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔