مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم جاری
مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے لودھراں، فیصل آباد، سرگودھا بہاولپور اور گوجرانولہ میں پاور شو کے بعد اب ہوگا جلسہ سانگلہ ہل میں جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ نوازشریف اسٹیڈیم میں سجائے گئے پنڈال میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں سٹیج بھی تیار کرلیا گیا نوازشریف ،شہبازشریف ،مریم نواز، حمزہ شہباز اور دیگر رہنمائوں کی قدآور تصاویر لگائی گئی ہیں لیگی قیادت کی آمد کے حوالے سے شہر کے راستوں کو جھنڈیوں اور پینا فلیکسز سے سجایا گیا ہے۔ مقامی ممبران اسمبلی کی جانب سے شہر میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ جلسے کی طرف جانے والے راستوں پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کیلئے خیرمقدمی بینرز بھی لگائے گئے ہیں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کی صاحبزادی اور دیگر رہنما جلسے سے خطاب کرکے متوالوں کا لہو گرمائیں گے۔ جلسے کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔ کارکنوں کو تلاشی کے بعد جلسہ گاہ میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔