پی ایس ایل تھری کے لیگ راؤنڈ کے بعد کوالیفائرآج دبئی میں کھیلا جائے گا،
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیگ راؤنڈ کے بعد کوالیفائر آج دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائےگا،،،جیتنے والے ٹیم کراچی میں پچیس مارچ کو ہونےوالی فائنل میں جگہ بنا لے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایلیمی نیٹر ٹو کی صورت میں ایک اور موقع ملے گا۔آج کے میچ میں ہارنے والی ٹیم کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان لاہور میں ہونے والا ایلیمی نیٹر ون جیتنے والی ٹیم کیخلاف ایک اور موقع ملے گا،قذافی سٹیڈیم لاہور میں بیس مارچ کو ہونےوالے ایلیمی نیٹرون میں تیسری پوزیشن کی حامل پشاور زلمی اور چوتھے نمبر پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائےگی،،،جبکہ فاتح سائیڈ کوآج کے کوالیفائر میں شکست کھانےوالی ٹیم سے اکیس مارچ کو ایلیمی نیٹر ٹو میں مقابلہ کرنا ہوگا،ایلیمی نیٹر ٹو جیتنے والی ٹیم فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرے گی۔