ملک کے میدانی حصوں میں سورج کی تپش سے درجہ حرارت میں اضافہ
میدانی علاقوں میں سورج کی تپش سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا ہے تو شمالی اورپہاڑی علاقوں میں سردی کی لہر جاری ہے،، محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا،، تاہم کوئٹہ، ژوب ڈویژن اور بالائی فاٹا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا،، کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی تین ، استورمنفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔