شائقین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی سےبھی خوب محظوظ ہوئے
پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن تھری میں شائقین کرکٹ کو شاندار میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔لیگ میچز میں اسلام آباد نے سب سے زیادہ 14 پوائنٹس حاصل کیے۔ سب سے نیچے لاہور قلندرز کی ٹیم رہی جس کو صرف 6 پوائنٹس ملے۔ایک اننگ میں سب سے بڑا اسکور کراچی کنگز نے ملتان سلطان کے خلاف 188 رنز بنایا جبکہ سب سے کم 100 کا اسکور لاہور قلندرز نے بنایا۔رنز کے حساب سے سب سے بڑی جیت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف 67 رنز سے حاصل کی جبکہ وکٹوں کے حساب سے سب سے بڑی فتح پشاور زلمی کو لاہور قلندرز کے خلاف 10 وکٹوں سے ملی۔ایونٹ میں سب سے زیادہ22 چھکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن نے لگائے۔۔ پشاور زلمی کے کامران اکمل نےایونٹ کی واحد سینچری اور سب سے زیادہ 36 چوکے لگائے۔ کامران اکمل اور بابر اعظم نے4،4ففٹیز سکور بھی کیں۔۔پی ایس ایل تھری میں سب سے زیادہ 16شکار فہیم اشرف نے کئے۔۔ایک میچ میں بیسٹ باؤلنگ کا اعزاز ملتان کے عمر گل کو ملا، انہوں نے کوئٹہ کے خلاف صرف 24 رنز دے کر 6 وکٹیں گرائیں۔ وکٹ کیپنگ میں سب سے زیادہ کیچ ملتان سلطانز کے کمار سنگاکارا نے پکڑے۔
کوالیفائنگ رائونڈ کا آغاز آج اسلام آباد اور کراچی کے میچ سے ہوگا۔ جیتنے والی ٹیم بڑے معرکے کیلئے کراچی کا ٹکٹ کٹوائے گی