،پی ایس ایل تھری کے دو ایلیمی نیٹر میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے
،کرکٹ کا بخار عروج پر پہنچ گیا،پھر ہو گی چوکوں اور چھکوں کی برسات، شائقین کرکٹ نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل تھری کے دو ایلیمی نیٹر میچوں کےلئے تیاریاں مکمل کر لیں،کرکٹ کے دیوانوں کی بڑی تعداد اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کی کٹس اور ٹی شرٹ خریدنے میں مصروف ہےاوراپنی پسند کی ٹیموں کی کامیابی کیلئے پرجوش دکھائی دیتی ہے۔جو زندہ دلان لاہور میچوں کی ٹکٹیں حاصل کرچکے وہ سٹیڈیم جا کر کھلاڑیوں کا جوش گرمائیں گے، اورجو ٹکٹ حاصل نہیں کرسکے وہ گھر بیٹھ کر یا دوستوں اور فیملی کے ہمراہ میچوں سے لطف اندوز ہوں گے اور اپنی اپنی ٹیموں کی کامیابی کیلئے دعا کریں گ،،دوسری جانب پی ایس ایل میچوں کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور قذافی سٹیڈیم اکیس مارچ تک کمرشل سرگرمیوں کےلئے بند رہے گا۔