راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں پیپلزپارٹی نے ڈیرے ڈال لئے
جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے، ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ کوٹلی ستیاں کاجلسہ پنجاب کے جلسوں میں نئی تاریخ رقم کرے گا، اسلام آباد، مری گلیات اور دیگرنواحی علاقوں سے کارکنان قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔ ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے کوٹلی ستیاں میں جلسہ گاہ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کوٹلی ستیاں کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا ، پنڈال کے چاروں طرف پیپلز پارٹی قیادت کیلئے خیرمقدمی بینرز لگائے گئے ہیں، جلسے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوٹلی ستیاں پہنچیں گے اور جیالوں کا لہو گرمائیں گے۔