سٹیبلشمنٹ کی طرف سے منتخب کرانے کے الزامات میں صداقت نہیں
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اوراراکین اسمبلی کی کوششوں سے سینیٹرز بنا۔ حمایت پرعمران خان اورآصف زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چاروں صوبوں کو چیئرمین سینیٹ کاعہدہ باری باری دیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ روٹیشن کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم چھ سینیٹرز تھے جووفاق میں جاکرستاون ہوگئے۔ ایم کیوایم اورفاٹا کے دوستوں نے چیئرمین سینیٹ منتخب کرایا۔ سٹیبلشمنٹ اور کسی پر الزام لگانے والے سیاست کررہے ہیں۔ میاں صاحب، ہمارے بزرگ ہیں۔ مجھے سٹیبلشمنٹ کی طرف سے منتخب کرانے کے الزامات میں صداقت نہیں ہے۔ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پہلے سے موجود قوانین پرعملدرآمد کروائیں گے۔ بلوچستان کےمفادات کے تحفظ،محرومیوں کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرینگے۔ میرے لیے ساری سیاسی جماعتیں برابر ہیں۔ میراکردار ثابت کرے گا کہ میں سیاسی ہوں یا غیر سیاسی۔ آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی حالات کی مناسبت سے طے کریں گے۔ سی پیک کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی محرومی دور کرنےکےلئےسی پیک کوپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔