زرداری کو برا کہنے کا سوال عمران سے پوچھا جائے۔
اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سکھر کے این آئی سی وی ڈی ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کی۔ انکا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی ہسپتال کے حوالے سے جو تاثر دیا جارہا ہے وہ غلط ہے۔ ہسپتال میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی۔ اتحاد بنتے اور ٹوٹے رہتے ہیں۔ زرداری کو برا کہنے کا سوال عمران خان سے پوچھیں۔ سیاست بہت اچھا کام ہے۔ دعا ہے کہ اللہ پاک تمام سیاست دانوں کو اچھا بنائے۔ شیریں رحمان اکثریت سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بن جائیں گی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے عوام کی فلاح پر توجہ دی۔ اپنے دور حکومت میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں ۔ مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ پندرہ ہزار کی۔ اگر اقتدار میں آئے تو عوام کیلئے مزید کام کریں گے ۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف جب واپس آئیں گے تو ان کے حوالے سے کسی بھی سوال کا جواب دوں گا۔