چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔ پانی میں گندگی ملی ہے۔ کراچی میں صفائی کا مسئلہ بھی شدت اختیار کرچکا ہے جس کا چیف جسٹس پاکستان نےنوٹس بھی لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے والد سے پوچھیں کہ وہ ارب پتی کیسے بنے۔ سندھ میں دس سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، اسکے باجود تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل کیوں حل نہ ہوئے۔ بلاول ہمارے سوالات کا جواب دیں پھر ان سے آگے بات ہوگی۔
ساٹ