کراچی میں تیس سال سےراج کرنےوالی سیاسی جماعتیں عوام کےمسائل حل نہیں کرسکیں۔لوگ تحریک انصاف کو ایک موقع دیں عوام کی تقدیر بدل دیں گے, عمران خان
پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں بہترین بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے۔ کراچی کے عوام کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے۔ لوگ پاکستان تحریک انصاف کو ایک موقع ضرور دیں,عمران خان نے کہا ہے کراچی میں تیس سال سے راج کرنے والی سیاسی جماعتیں یہاں کے عوام کے مسائل حل نہیں کرسکیں۔ کراچی میں براہ راست انتخابات سے میئر کا انتخاب ہونا چاہیے,
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ کا بلدیاتی نظام کبھی بھی کراچی کے مسائل حل نہیں کر سکتا۔ لندن میں بیٹھ کر حکومت کرنے والوں نے کراچی کا بیڑا غرق کردیا۔ تحریک انصاف اقتدارمیں آکر نہ صرف یہاں کے مسائل حل کرے گی بلکہ پولیس کو بھی سیاست سے آزاد کرے گی