چیئرمین سینیٹ کےالیکشن میں لگنے والاتماشاسب نے دیکھا۔ نوازشریف کے خوف سے عمران خان اور زرداری متحد ہو گئے, مریم نواز
سانگلہ ہل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں تماشا دیکھا۔ سینیٹ ارکان کو خریدا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں شخصیات کی توہین کا نوٹس لیا جاتا ہے لیکن عوام کی توہین کا نوٹس نہیں لیا جاتا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشی مہروں نے عوام کا فیصلہ آسان بنا دیا ہے۔ سازشیوں کے چہروں سے نقاب اتر گئے۔ اور جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپ باہر آ گئے,مریم نواز کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اورعمران خان اندر سے ملے ہوئے ہیں۔ دونوں کے نظریات ایک ہی ہیں۔ نوازشریف کے خوف سے عمران خان اور زرداری متحد ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی عزت کرائیں گے۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ لوگوں تک پہنچ گیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حساب لو انتقام مت لو,مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عوام ووٹ کی حرمت کی جنگ میں نوازشریف کا ساتھ دیں گے۔ نوازشریف کو اس الزام پر سزادی گئی جو درخواست گزار نے نہیں لگایا تھا۔ سابق وزیراعظم کے خلاف دس روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی