عدلیہ،پارلیمنٹ اورعسکری اداروں کومل کرکام کرنا ہوگا۔سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے لیے زہرقاتل ہے, نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پارٹی کے ورکرزکنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے میرحاصل بزنجونے کہا کہ سینٹ کے انتخابات کا ہونا جمہوریت کوآگے بڑھانے کے مترادف ہے تاہم سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اسی جمہوریت کے لئے زہرقاتل کے برابرہے,میرحاصل بزنجو نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان تعمیرکرنا چاہتے ہیں جہاں غریب سے غریب شہری بھی باعزت زندگی گزارسکیں۔پاکستان ایک مشکل صورتحال سے گزررہا ہے،عدلیہ،پارلیمنٹ اورعسکری اداروں کومل کرکام کرنا ہوگا,نیشنل پارٹی کے ورکرزکنونشن میں پنجاب سے بھی پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کومدعوکیا گیا تھا جنھوں نے آنے والے انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کے عزم کا اظہارکیا