سینیٹ الیکشن میں گھوڑے نہیں اصطبل بکے, خیبرپختونخوا میں کرپشن اور کمیشن کی انتہا ہے, سربراہ اے این پی اسفندیارولی
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں اسفند یار ولی نے کہا کہ اگر آئندہ عام انتخابات شفاف ہوئے تو حکومت اے این پی کی ہوگی البتہ اگر الیکشن میں جنات اور فرشتے آ گئے تو کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں گھوڑے نہیں اصطبل بکے۔ کپتان سے پوچھا جائے بکاؤ ممبران کیخلاف فوجداری مقدمات کا اعلان کہاں گیا؟ عمران خان کی وجہ سے سیاست سے شرافت اور شائستگی ختم ہو چکی ہے۔ سربراہ اے این پی کا کہنا تھا کہ سیاست میں سیاہی اور جوتے اچھی روایت نہیں۔ پرویز خٹک جس اے این پی حکومت کو کرپٹ کہتے ہیں اسی حکومت میں ساڑھے چارسال تک وزیر رہے۔ خیبرپختونخوا میں کرپشن اور کمیشن کی انتہا ہے، پشاور کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے۔ عمران خان موٹروے سے اتر کر حیات آباد تک سفر کریں تو جی ٹی روڈ پر انہیں تین سو پچاس ڈیم ضرور نظر آ جائیں گے۔اسفندیار ولی نے کہا کہ ایم ایم اے کی کوئی حیثیت نہیں۔ دو دینی جماعتیں اسلام کے نام پر اسلام آباد تک رسائی چاہتی ہیں