دہشت اورخوفناک مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم 'بور boar'کاٹریلرریلیز
دہشت،خوف اور سسپنس سے بھرپور ہالی وڈ ہارر فلم 'بور'کاٹریلرریلیزکردیا گیاہے،،کرس سَن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے، جو گھنے جنگل میں راستہ بھٹک کر پھنس جاتے ہیں،، کہانی اس وقت نیا موڑلیتی ہے جب جنگل میں ایک خوفناک مخلوق ان پرحملہ آور ہو کر بے دردی سے قتل کرنا شروع کر دیتی ہے ۔فلم میں ہالی وڈ اداکارنیتھن جونز ملیسا ٹوکز ، جان جیرٹ اور راجر وارڈ سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں، خوفناک مناظرسےبھرپورفلم رواں سال اکتیس اکتوبر کو فلم بینوں کے دلوں میں دھاک بٹھائے گی۔