غریب عوام کی دیکھ بھال تحریک انصاف کے منشور کاحصہ ہے،شفقت محمود
تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ غریب عوام کی دیکھ بھال پاکستان تحریک انصاف کے منشور کاحصہ ہے ۔ وہ اتوار کے روز لاہور میں غریب مسیحی خاندانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کامقصد غربت کا خاتمہ ہے ۔سانحہ نیوزی لینڈ کے شہدا کیلئے بھی دعا کی گئی ۔ایک سو ساٹھ غریب افراد میں چیک تقسیم کئے گئے ۔