ملک بھر میں موسم رنگ بدلنے لگا ۔شہر قائد میں بھی گرمی بڑھے گی۔
سندھ ،پنجاب،بلوچستان میں موسم تبدیل ہونا شروع ہو گیا اور دن کے وقت سورج کی تپش بڑھتی جارہی ہے ۔کراچی میں بھی گرمی بڑھے گی۔ جبکہ خیبرپخونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ترجمان کے مطابق شہر قائد میں شمال مشرقی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔شمال مشرقی علاقوں سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 28فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز منگل مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا ، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔