عراق میں اجتماعی قبر دریافت، 76نعشیں بر آمد
عراق میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی گئی ہے ۔عراقی کمیشن برائے حقوق انسانی کے مطابق ، یہ اجتماعی قبر موصل شہر کے قصبے سنجار میں دریافت کی گئی جس میں 76 نعشیں دفن تھیں۔عراقی کرد انتظامیہ کے ادارہ برائے مذہبی امور نے 5 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ 3 اگست 2014 سے اب تک داعش نے علاقے کے ایزیدیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی نعشیں دفنا دی ہیں۔اب تک ایزیدیوں کی 71 اجتماعی قبریں دریافت کی جا چکی ہیں جبکہ 6417 مغویوں میں سے 3 ہزار کی عاقبت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔