پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام دفاتر 23 مارچ تک بند کر دیئے گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتیاطی تدابیر اخیتار کرتے ہوئے 23 مارچ تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام دفاتر کو بند کر دیا ہے۔ 24 مارچ کو حالات کا جازہ لیکر فیصلہ کیا جائے گا کہ دفتر میں کام رکھا جائے یا پھر مزید چھٹیاں بڑھا دی جائیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سٹاف کو اپنے گھروں میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں واقعہ تمام دفاتر کی ایک بار فیومیگیشن ہو چکی ہے اگر ممکن ہوئی تو دوبارہ بھی کی جائے گی۔