کروناوائرس: وزیر اعظم آزادکشمیر نے20 مارچ سے پبلک ٹرانسپورٹ معطل کردی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر کشمیر میں آنے اور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ معطل کر نے کی ہدا یت کر دی ہے ۔ جبکہ سرکاری دفاتر میں چھٹی نہیں ہوگی تاہم دفاتر میں غیر ضروری نقل و حرکت سے ہر ممکن طور پر گریز کیا جائے گا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق 20مارچ سے آزاد انتظام کشمیر میں آنے اور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہے گی جبکہ مال بردار گاڑیاں چلتی رہیں گی۔کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظرعباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔